دنیا کا بلند ترین آباد شہر چین میں واقع ہے۔ وین چوان نامی یہ شہر سطح سمندر سے سولہ ہزار سات سو فٹ کی بلندی پر بسایا گیا ہے۔ دیگر الفاظ میں یہ سطح سمندر سے 3.2 میل اوپر ہے۔ دنیا کی بلند ترین چوٹی مائونٹ ایورسٹ جتنی بلند ہے اس سے آدھی سے زیادہ اونچائی پر یہاں کے لوگوں نے بودو باش اختیار کر رکھی ہے۔ اس علاقے میں بہت سے قدیم دیہات ہیں جہاں بنے ہوئے مکانات سینکڑوں سال پرانے ہیں۔ یہیں قریب ہی "وولونگ پانڈپرایزو" بھی ہے۔ بونے ریچھ پانڈا کی تیزی سے ختم ہوتی ہوئی نسل کے لیے دنیا کی یہ واحد جائے پناہ ہے جہاں ان کی پرورش کے ساتھ ان کی عادات و اطوار کا بھی جائزہ لیا جاتا ہے۔ یہ شہر سی چوان صوبے کا حصہ ہے جو جنوب مغربی چین میں واقع ہے۔ یہ صوبہ دو لاکھ ساتھ ہزار تین سو چالیس مربع میل رقبے پر پھیلا ہے اور اس کی آبادی نو کروڑ پینتالیس لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔
دنیا کا بلند ترین آباد شہر
Posted on Jul 02, 2012
سماجی رابطہ