دنیا کالمباترین درخت بنےگاایفل ٹاور

کیا آپ نے دنیا کا سب سے بلند درخت دیکھا ہے ؟ نہیں تو جلد ہی ایفل ٹاور کو دیکھ لیجئے گا جو اس ” اعزاز ” کا حامل بننے والا ہے۔

پیرس کو شہر محبت کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور ایفل ٹاور اس کی معروف نشانی ہے مگر جلد ہی یہ مشہور و معروف ٹاور ایک جنگل میں گم ہو جائے گا۔

327 میٹر لمبے اس ٹاور پر 6 لاکھ سے زائد پودے لگانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس کے بعد یہ دنیا کا سب سے لمبا درخت بن جائے گا۔

65 ملین پاﺅنڈز کے اس منصوبے کے تحت دنیا بھر میں سیاحوں کے مقبول ترین ٹاور کو ماحولیاتی اعتبار سے پرکشش بنایا جائے گا۔

حکومتی سطح پر تو تاحال اس بارے میں کچھ نہیں کہا گیا مگر ایک اخبار نے اس منصوبے کا انکشاف کیا ہے، جو آئندہ سال جون سے شروع ہوگا۔

مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ ان پودوں کو 2016ءکے بعد یہاں سے ہٹا دیا جائے گا۔

Posted on Jan 11, 2012