امریکہ میں ایک شخص ایسا تھا جسے لوگ نصف شخص کے نام سے پکارتے تھے اس کا اصل نام جان لپی نووسکی تھا لیکن وہ اپنی عجیب و غریب عادات کی وجہ سے "نصف شخص" کے نام سے ہی جانا جاتا تھا وہ اپنی قسم کا واحد شخص تھا وہ جب شیو کرتا تو صرف ایک رخسار کی، جب بال بنواتا تھا تو صرف ایک حصے کے جب اپنے کپڑے بنواتا تھا تو وہ بھی دو رنگ کے بنواتا تھا اگر کوٹ کا ایک حصہ سفید ہوتا تو دوسرا سیاہ یہاں تک کہ وہ جراب اور بوٹ بھی دو الگ الگ رنگوں کے استعمال کرتا تھا اگر اس کے دائیں پاؤں میں سیاہ جوتا ہوتا تو بائیں پاؤں میں سفید اس نے مرتے وقت یہ خواہش ظاہر کی تھی کہ اس کو کفن بھی دور رنگ کا دیا جائے اسے جس گاڑی میں ڈال کر قبرستان میں لے جایا جائے اس پر ایک طرف سےسیاہ رنگ کیا ہوا ہو اور دوسری طرف براؤن۔
Posted on Jan 31, 2011
سماجی رابطہ