بیشتر افراد گرمیوں کے مقابلے میں سردیوں کو پسند کرتے ہیں مگر ہڈیوں کو جما دینے والی ٹھنڈ کو کون پسند کرتا ہے؟ اگر ایسا کوئی ہے تو پھر اس کے لئے دنیا کا سب سے کول ہوٹل کینیڈا میں کھل گیا ہے۔
جی ہاں کینیڈا کے شہر کیوبک میں 500 ٹن برف سے تیار کردہ ہوٹل کو دنیا کا سب سے ٹھنڈا ہوٹل کہا جاتا ہے جو صرف موسم سرما کے دوران ہی رہائش کے لئے کھولا جاتا ہے۔
کینیڈا کا یہ علاقہ برف زاروں کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے اس لئے ہوٹل کے اندر سردی کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ لوگوں میں کیوبک سٹی آئس ہوٹل بہت زیادہ مقبول ہے۔
ہر سال یہاں سینکڑوں افراد رہنے کے لئے آتے ہیں جن میں آپ بھی ہمت کریں تو شامل ہوسکتے ہیں۔
Posted on Jan 07, 2012
سماجی رابطہ