نئی دہلی بھارت کے 35 سالہ بسواروپ رائے چودھری نے دنیا کا سب سے بڑا12 فٹ لمبا اور10 کلو وزنی پین بنا کر نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ اس قلم کی تیار میں 60 فیصد اسٹیل اور پلاسٹک استعمال کی گئی ہے تاکہ یہ ہر لحاظ سے مضبوط اور پائیدار ہو،اس کی اندرونی ساخت میں پلاسٹک کوٹنگ کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ باہر باڈی اسٹیل سے بنائی گئی ہے۔ بسواچودھری نے ایک ماہ پروڈکشن انجنئیر کے طور پر اپنی ہدایات اورنگرانی میں 25 کارکنوں سے 24 گھنٹے کام لے کر پانچ مہینے کی مدت میں اس ریکاڈر ساز پین کی تیاری مکمل کی۔ اس دوران اسے کئی مشکلات کا سامنا کرنا۔ اس حوالے سے بسواچودھری نے بتایا کہ"بال پین میں جب بھی سیاہی بھرنے کی کوشش کی جاتی تو سیاہی باہر نکل آتی، اس خامی پر ہم نے بڑی مشکل سے قابو پایا جبکہ اس قلم کا ابتدائی وزن پچاس کلو تھا جسکی وجہ سے جب بھی اس بال پین سے کاغذ پر لکھنے کی کوشش کی جاتی تو وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے کاغذ میں سوراخ ہوجاتا تھا لٰٰہذا اس خامی کو دور کرنے کے لیے بار بار اس کا وزن کم کیا جاتا رہا یہاں تک کہ اس بال پین کا وزن کم کرکے ہم نے دس کلو کردیا جس کے بعد یہ قلم مکمل ہوگیا۔ بسوا چودھری نے اس 12 فٹ لمبے اور10 کلو وزنی پین کے لیے2x2 سائز کا آئرن اسٹینڈ اور ریگزین کور بھی منفرد انداز میں بناکر اسے ایک خاص پہچان دینے کی کوشش کی ہے۔
اس سے قبل دنیا کا سب سے بڑا پینSachsen جرمنی کےOlaf Fuguer نے 2005 میں بنایا تھا جو 8 کلو وزنی اور 10 فٹ 11 انچ لمبا تھا اور اس قلم کے بنائے جانے کی خبر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے 2009 کے ایڈیشن میں پڑھ کر ہی بسوا چودھری نے اس ریکارڈ کو توڑے نے کے لیے کوشش شروع کردی تھی جس میں بآلآخر وہ کامیاب ہوگیا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے اس کے بنائے ہوئے بال پین کو دنیا کا سب سے بڑا قلم تسلیم کرلیا گیا۔ واضح رہے کہ بسوا اس سے قبل 2006 اور 2007 میں بھی 2 دو ورلڈ ریکاڑڈ بنا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرواچکے ہے اور یہ اس کا تیسرا ریکارڈ ہے۔
- اردو
- معلومات
- دلچسپ وعجیب حیرت انگیز معلومات
- دنیا کا سب سے بڑا پین
دنیا کا سب سے بڑا پین
Posted on Mar 22, 2011
سماجی رابطہ