دنیا میں آئے روز نت نئے ریکارڈز بنتے رہتے ہیں تاہم کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جنھیں پیچھا چھوڑنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ایسی ہی چند ریکارڈ شکن عمارات کی فہرست ایک ادارے نے مرتب کی ہے۔
دنیا کا سب بلند کلاک ٹاور، بلند ترین ہوٹل، دنیا کی سب سے بڑی گھڑی اور دنیا میں کسی عمارت کے سب بڑا احاطے کے ریکارڈز مکہ کے ابراج البیت کلاک ٹاور کے نام رہے ہےں۔
اس 4 رخی دنیا کے سب سے بڑے کلاک میں وقت کو 16 میل کے فاصلے سے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
دنیا کی سب سے بڑی سولر عمارت کا اعزاز چین انٹرنیشنل سولر مائیکرو ہوٹل کے نام ہیں۔ جو بالکل سورج کی طرح تعمیر بھی کیا گیا ہے۔
دنیا کا سب سے بڑا خیمہ یا ٹینٹ کا اعزاز قازقستان کے دارلحکومت آستانہ کے پاس ہے، جہاں ایک عظیم الجثہ خیمہ شہر کی شان و شوکت بڑھا رہا ہے۔ یہ خیمہ اتنا بڑا ہے کہ اس میں 10 فٹبال اسٹیڈیم سما سکتے ہیں۔
دنیا کی زیرزمین سب سے بلند عمارت میکسیکو میں موجود ہے، جسے زمین کے اندر 65 منزلہ تعمیر کیا جارہا ہے۔
دنیا کا سب سے بڑا عجائب خانہ مصر کے 210 ایکڑ پر پھیلے اہرام کو قرار دیا گیا ہے۔
دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت تو سب کو ہی پتا ہے کہ دبئی کی برج الخلیفہ ہے۔
دنیا کی سب سے بڑی فیکٹری کا اعزاز بوئنگ کے شمالی سیٹل میں واقع کارخانے کو دیا گیا ہے۔
دنیا کی چند ریکارڈ شکن عمارات کےاعزازات
Posted on Jan 13, 2012
سماجی رابطہ