دنیا کی مہنگی پارکنگ ترین لاٹ

یہ غیر نمایاں نظر آنے والی گاڑیاں کھڑی کرنے کا مقام درحقیقت انتہائی خاص اور دنیا کی مہنگی ترین پارکنگ پلاٹ ہے۔

اس کی وجہ کیا ہے ؟ ذرا تصویر کا باریک بینی سے جائزہ لیں تو آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ یہ کوئی عام پارکنگ لاٹ نہیں بلکہ سمندر پر تیرتا ہوا مقام ہے۔

جی ہاں یہ امریکی طیارہ بردار جوہری بحری جہاز یو ایس ایس رونالڈ ریگن ہے، جو واشنگٹن نیول بیس کے اہلکاروں کے لئے اس ہفتے پارکنگ سینٹر بنا دیا گیا ہے۔

ساڑھے 4 ارب ڈالر لاگت کا یہ جہاز بلاشک و شبہ دنیا کی سب سے مہنگی پارکنگ لاٹ کے اعزاز کا مستحق ہے۔

اب اس جہاز پر 3 ہزار کے لگ بھگ امریکی ملاح اپنی گاڑیاں کھڑی کرتے ہیں، جو انہیں ان کے گھروں کی نزدیکی بندرگاہ تک پہنچاتا ہے۔

Posted on Jan 16, 2012