دنیا کی پہلی نانی جس نے جڑواں نواسوں کو جنم دیا

• امریکہ کی آرٹی شوئرز دنیا کی پہلی عورت ہے جس نے ایموریز ایملانٹ کے ذریعے اپنے جڑواں نواسی نواسہ جو جنم دیا ہے یہ کام بہت مشکل تھا تجربے کے لئے خود کو پیش کرنا یوں بھی کچھ آسان نہیں ہے نتائج یقینی نہیں تھے مگر مامتا کی طاقت نے سائنس کی قوت کے ساتھ مل کر وہ کر دکھایا جو بظاہر نہ ممکن تھا۔

• آرٹی شوئیرز اس پورے وقعے کو کچھ یوں بیان کرتی ہیں کہ میری اکلوتی بیٹی کرسٹا کبھی کسی بچے کو جنم نہیں دے سکتی تھی اس کی وجہ یہ تھی کہ اسے ڈاکٹری زبان میں روکی انٹر کسٹر ہوسٹر سائنڈ رم تھا جس کی واضح شکل کچھ یوں تھی کہ پیدائشی طور پر اس کا یوٹرس نہیں تھا شروع میں، میں نے ڈاکٹر سے اس بابت میں مشورے لئے کہ جس طرح آج کل سرجری ترقی کر رہی ہے اگر ممکن ہو تو میرا یوٹرس کرسٹا کو لگا دیا جائے۔ یہ تو ممکن نہ سکا مگر ڈاکٹر ایسٹوسی نے مجھے یہ راستہ دکھایا کہ اگر میں واقعی اپنی بیٹی کو یہ خوشی دینا چاہتی ہوں تو اس تجربے میں ان کی مدد کروں ٹیسٹ ٹیوب بے بی کے بعد یہ تجربہ دنیا میں اپنی نوعیت کا واحد تجربہ تھا۔ میری آنکھوں کے سامنے اپنی بچی کا مرجھایا ہوا چہرہ تھا جس پر مایوسی تحریر تھی میں اسے ہنستا مسکراتا دیکھنا چاہتی تھی چنانچہ میں نے فیصلہ کرلیا کہ میں یہ کام ضرور کروں گی اس پر ڈاکٹر نے میرے ٹیسٹ لینے شروع کر دیے مکمل چیک اپ کے دوران کئی مقامات ایسے آئے جب مایوسی حد سے بڑھ گئی لگنے لگتا کہ جیسے اب کچھ ہو ہی نہیں سکتا یہ سارا پروسیجر کچھ کچھ ٹیسٹ ٹیوب بے بی جیسا تھا مگر یہاں پر تجربہ گاہ ایک زندہ انسان تھی یعنی میں تھی۔ بالآخر وہ دن آگیا جب کرسٹا کی چار ایمبوریز مجھے ٹرانسفر کی گئیں ڈاکٹر کو اُمید نہ تھی کہ ان میں سے ایک ضرور اپنا کام کرے گی۔ ایک ماہ بعد الٹرا ساؤنڈ ٹیسٹ ہونا تھا یہ ایک مہینہ ہم نے گویا کانٹوں پر سو کر گزارہ۔ 28 مارچ کو ہونے والے الٹرا ساؤنڈ ٹیسٹ ہمیں خوشیوں کی حسین وادی مین لے گئے کیونکہ اسکریں پر ہمیں ایک نہیں بلکہ دو ننھی منی زندگیاں نظر آرہی تھیں اگرچہ یہ خوشی بہت بڑی تھی مگر جڑواں بچوں کی موجودگی نے ڈاکٹرز کو پریشان کر دیا خطرہ یہ تھا کہ یہ بچے قبل از وقت پیدا نہ ہو جائیں بہرحال دعائیں اور دوائیں ساتھ ساتھ چلتی رہیں میں یہ فیصلہ کر چکی تھی کہ چاہے کچھ ہو میں یہ خوشی اپنی بیٹی کو ضرور دوں گی تبھی تو میں نے تجربے سے پہلے اپنے ان خدشات کو کہ کہیں اس سے کینسر یا کوئی اور مرض نہ ہو جائے سوچا تک نہ تھا۔ آخر کار وہ وہ گیا جس کا میڈیکل سائنس میں اب تک صرف خواب دیکھا گیا تھا بیٹی کی معذوری کو ماں کی محبت نے بانٹ لیا اور اس طرح امریکہ کی آرٹی شوئیرز دنیا کی پہلی عورت قرار پائی جس نے یہ حیرت انگیز کارنامہ انجام دیا۔

Posted on Dec 28, 2010