گزشتہ 30 سال سے جنوبی افریقہ کی "ویسٹرن ڈیپ لیولز" کو دنیا کی سب سے گہری سونے کی کان کا اعزاز حاصل ہے۔ 1977ء تک اس کی گہرائی 11 ہزار7 سو 49 فٹ تھی جو 2004ء کے آخر تک 12 ہزار 6 سو فٹ تک جاپہنچی تھی اور منصوبے کے مطابق اس کان کو 13451 فٹ تک گہرا کرنا ہے۔ اتنی گہرائی میں کان کنی انجینئرنگ کے حوالے سے بہت سے مسائل پیدا کرتی ہے۔ اتنی گہرائی سے سونا نکالنے کے لیے بہت طویل لفٹ شیفٹس کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ کان جتنی گہری ہوتی جارہی ہے اتنی ہی زیادہ وزنی رسوں کی ضرورت پیش آتی ہے۔ اس وقت ان رسوں کا وزن 70 ٹن ہے۔ زمین کی سطح سے تقریباً چارکلومیٹر نیچے اس کان کا درجہ حرارت 55 سینٹی گریڈ ہوتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ وہاں تک ہوا کو ٹھنڈا کرکے پہنچایا جاتا ہے تاکہ کان کن اتنی گہرائی میں اپنا کام جاری رکھ سکیں۔ ناقابل برداشت گرمی کے علاوہ گہرائی میں چٹانوں کا دبائو بھی عام ماحول سے بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ اگر آپ ساڑھے 3 کلومیٹر کی گہرائی میں اتریں تو آپ کے اوپر فی مربع رقبے پر 9 ہزار 5 سو ٹن کا دبائو ہوگا جو عمومی ماحول سے 920 گنا زیادہ ہے۔
دنیا کی سب سے گہری سونے کی کان
Posted on Mar 30, 2012
سماجی رابطہ