فرانسیسی قصبےمیں خاتون کو’مس‘کہنےپرپابندی

فرانس کے ایک قصبے میں شادی شدہ خواتین میں احساس کمتری پیدا ہونے سے بچانے کے لئے لفظ Mademoiselle جو انگریزی میں Miss یا اردو میں دوشیزہ کے مترادف کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

یہ دلچسپ فیصلہ 2 خواتین گروپس کی مہم کے بعد کیا گیا۔

ان گروپس کے بقول یہ لفظ جنسی تعصب اور شادی شدہ خواتین کو چڑانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، جس سے ان میں احساس کمتری پیدا ہوتا ہے۔

اب فرانس میں ہر خاتون کو مادام کہہ کر پکارا جائے گا۔

اس سے قبل جرمنی میں بھی شادی شدہ خواتین کو اس احساس سے بچانے کے لئے فراؤلین کہنا ممنوع قرار دیا گیا تھا۔

Posted on Jan 09, 2012