اب آپ کے گھر میں موجود ٹی وی سے آپ کا رابطہ لیپ ٹاپ یا کسی ویب ڈیوائس کے ذریعے قائم رہ سکتا ہے۔ بس ایک مخصوص سافٹ وئیر درکار ہوگا۔ اب ڈیجیٹل ریکارڈنگ ٹیکنالوجی نے آپ کو نیٹ ورک شیڈول کی قید سے رہا کردیا ہے۔ آپ جب چاہیں اور دنیا کے جس کونے میں چاہیں اپنے گھر میں چلنے والی ٹی وی پروگرام دیکھ سکتے ہیں۔ آپ پیرس ائیرپورٹ پر طیارے میں سوار ہونے کا انتظار کررہے ہیں تو اپنا لیپ ٹاپ اور وائرلیس ائیرپورٹ نیٹ ورک کا استعمال کیجئے اور اپنے ملک میں چلنی والی ٹی وی سے خبریں سن اور دیکھ لیجئے۔ آپ نے گھر میں ڈیجیٹل ریکارڈر پر جو کچھ save کیا ہوا ہے اسے دیکھ لیجئے۔
Posted on May 07, 2012
سماجی رابطہ