کٹل فش ایک ایسی حیرت انگیز مچھلی ہے کہ اسے سمندر کا تار پیڈو بھی کہا جاتا ہے اس کی شکل تار پیڈو کی طرح ہوتی ہےاس کے دس پاؤں ہوتے ہیں آنکھیں بڑی بڑی ہوتی ہیں اور اسکے ہر بازو پر پیالے سے لگے ہوتے ہیں جن سے وہ شکار کو پکڑتی ہے بازوؤں کے درمیان ایک ایسی پرندوں جیسی چونچ ہوتی ہے جس سے وہ کاٹ بھی سکتی ہے اس مچھلی کی رنگت سرخ ہوتی ہے اس کے جسم سے تین رنگوں سرخ، سفید اور نیلی روشنی نکلتی ہے اس مچھلی کو اگر چھیڑا جائے تو یہ اپنے اندر سے سیاہی اگل دیتی ہے جس سے پانی میں سیاہ بلبلہ اٹھنے لگتا ہے وہ ان بلبلوں میں چھپ کر دشمن کی نظروں سے اوجھل ہو جاتی ہے۔ بحرہ روم کے ارد گرد بسنے والے لوگ کٹل فش کی سیاہی لکھنے اور تصویرں بنانے کے کام میں استعمال کرتے ہیں یہ حیرت انگیز مچھلی عام طور پر سطح سمندر سے دو میل نیچے پائی جاتی ہے۔
حیرت انگیز مچھلی
Posted on Apr 16, 2011
سماجی رابطہ