ہاتھی نما انسان

اسّی سالہ چانگ چن سو جو تائیوان کے قصبے لوکانگ کا رہنے والا ہے ستر سال سے تنہائی کی زندگی بسر کر رہا ہے اور وہ ماہ مئی 1992ء سے عوامی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے تائیوان کے لوگ اسے "ہاتھی انسان" کہتے ہیں چونکہ ایک عجیب و غریب اعصابی معض کی وجہ سے اس کا چہرہ ہاتھی سے مشابہ ہوگیا ہے چہرے کی گلٹیوں کے بڑھ جانے سے اس کے چہرے پر ایک سونڈھ نما چیز لٹک آئی ہے جس نے اس کی ناک کو چھپا لیا ہے۔ چانگ جب تیس برس کا تھا تو اس کے والدین انتقال کر گئے تھے اس کی پرورش اس کی کی بڑی بہن نے کی جو چار سال قبل انتقال کر گئی آج کل چانگ کی دیکھ بھال اس کا بھانجا اور اس کی بیوی کرتے ہیں۔ چانگ ابتدائی عمر میں بصارت سے بھی محروم ہوگیا تھا تین ہسپتالوں نے چانگ کو مفت سرجری کی پیشکش کی ہے تاکہ اس کے چہرے سے سونڈھ کو دور کر دیا جائے لیکن چانگ کو خوف ہے کہ بڑھاپے کی وجہ سے وہ آپریشن کا متحمل نہیں ہوسکے گا۔

Posted on Dec 24, 2010