ہزاروں سکوں سے سجائی گئی گاڑی

متحدہ عرب امارات میں 5 نوجوانوں نے ہزاروں سکوں کے ساتھ ایک گاڑی کو منفرد طریقے سے سجا دیا۔

یو اے ای کے 40 ویں قومی دن کو یادگار طریقے سے منانے کے لئے ان نوجوانوں نے 164 گھنٹے لگاتار کام کرکے ایک گاڑی کو منفرد طریقے سے سجایا۔

پانچوں نوجوانوں نے اس گاڑی کی سجاوٹ پر ایک درہم کے 47 ہزار سکے استعمال کئے، جس کے بعد گاڑی کو رسی کے ذریعے ایک ٹرک سے منسلک کرکے ہزاروں میل تک اس کی نمائش کی گئی۔

گاڑی سجانے کے لئے ہزاروں سکوں کی فراہمی کے لئے بینکوں اور چھوٹے دکانداروں نے بھی نوجوانوں کی مدد کی۔

Posted on Jan 07, 2012