برطانوی شہری نونی کولنز نے 2001ء میں 24 فروری سے 27 فروری تک 77 گھنٹے اور 30 منٹ ہسپتال کی ایک ٹرالی پر گزار کر منفرد ریکارڈ قائم کیا۔ یہ ان کی جانب سے ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش ہر گز نہیں تھی بلکہ وہ پرسیس مارگریٹ ہاسپٹل سوئنڈن میں داخلے کے منتظر تھے اور اس وقت ہسپتال میں کوئی خالی بستر نہیں تھا۔ ٹونی کولنز ذیابطیس کے مریض ہیں جس کے ساتھ انہیں ایک وائرل انفیکشن بھی ہوگیا تھا۔ انہیں ہفتے کی سہ پہر تین بجے ہسپتال لایا گیا تھا لیکن منگل کی رات ساڑھے آٹھ بجے بیڈ دستیاب ہونے کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرلیا گیا۔
Posted on May 16, 2012
سماجی رابطہ