انسانی جسم میں اتنا فولاد ہوتا ہے کہ اس سے درمانے درجے کے سات کیل تیار ہوسکتے ہیں۔ انسانی جسم میں اتنی حرارت ہوتی ہے کہ اس سے چائے کی تین پیالیاں تیار کی جاسکتی ہیں، انسانی چھینک کی رفتارسو میل فی گھنٹہ ہوتی ہے۔ انسان کے جسم میں اتنی چربی ہوتی ہے کہ اس سے تقریباً چار پونڈ صابن تیار ہوسکتا ہے، انسان میں خون کے اعصاب مرنے کے آدھ گھنٹہ بعد تک انسان کی آنکھیں مرنے کے آدھ گھنٹہ بعد تک زندہ رہتی ہیں۔ انسان کا دماغ مرنے کے بعد دس منٹ تک زندہ رہتا ہے، اور کان مرنے کے بعد ایک گھنٹہ تک زندہ رہتے ہیں۔ انسانی جسم میں اتنی توانائی موجود ہوتی ہے کہ اگر اس کو برقی توانائی میں تبدیل کیا جائے تو اس سے ساٹھ وولٹ کا بلب دو منٹ تک روشن کیا جاسکتا ہے۔ انسان کے جسم میں خون کا ایک قطرہ پچاس سال تک تقریباً بیس ہزار میل کا سفر طے کرتا ہے۔ مرد کی داڑھی ایک سال میں تقریباً سولہ انچ کے حساب سے بڑھتی ہے انسانی ہاتھ میں کل ستائیس ہڈیاں ہوتی ہیں۔ انسانی سر کل آٹھ ہڈیاں ہوتی ہیں۔ انسانی ٹانگ میں کل اکتیس ہڈیاں ہوتی ہیں، انسانی جسم میں کل دو سو چھ ہڈیاں ہوتی ہیں۔ انسانی جسم میں کل پچیس لاکھ مسام ہوتے ہیں۔ انسانی ناخن روانہ اوسط اعشاریہ ایک ملی میٹر کے حساب سے بڑھتے ہیں۔ انسانی جلد کا وزن پورے جسم کے وزن کے سولہ فیصد ہوتا ہے۔ انسانی جسم میں 65 فیصد پانی ہوتا ہے انسان کے دونوں پھیپھیڑوں میں سے دائیں طرف والا پھیپھڑا بڑا ہوتا ہے۔
انسانی جسم کی حیرت انگیز معلومات
Posted on Apr 16, 2011
سماجی رابطہ