یہ بیس اپریل 1997ء کا واقعہ ہے کہ جنوبی امریکہ میں ایک اڑن تشتری آسمان کی طرف سے آئی اور ایک سپاہی کو اٹھا کر لے گئی۔ واقعات کے مطابق چلی کا ایک فوجی دستی بولیویا کی سرحد پر گشت کررہا تھا کہ اچانک آنکھوں کو چندھیانے والی حیرت انگیز چمک پیدا ہوئی جو ایک گول میز سے پھوٹ رہی تھی۔ ایک سپاہی جس کا نام آرمینڈو تھا اس نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں سے کہا کہ وہ ٹھہریں میں اس حیرت انگیز روشنی کا سراغ لگاتا ہوں۔ چناچہ وہ روشنی کی طرف بڑھا۔ جب وہ روشنی کے قریب ہوا یکدم روشنی غائب ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی آرمینڈ بھی اس پراسرار روشنی میں غائب ہوگیا۔ اس کے ساتھی سخت پریشانی میں مبتلا ہوگئے،ابھی وہ اسی جگہ پر کھڑے سوچ رہے تھے کہ ٹھیک پندرہ منٹ بعد آرمینڈ اُن کے سامنے آن کھڑا ہوا۔ وہ دوڑ کر آگے بڑھے تو آرمینڈو میرے خدا کہہ کر گرا اور بے ہوش ہوگیا۔ اس کی دارٹھی بڑھی ہوئی تھی۔ اس کی گھڑی پندرہ منٹ آگے تھی لیکن تاریخ 20 اپریل کے بجائے 25 اپریل تھی۔ جب آرمینڈو ہوش میں آیا تو اسے کچھ بھی یاد نہ تھا۔
انتہائی حیرت انگیز
Posted on Dec 12, 2011
سماجی رابطہ