اٹلی میں بلی بنی کروڑوں کی مالک

ایسا تو آپ نے اکثر سنا ہوگا کہ کوئی بزرگ مر کر اپنے رشتے داروں کو کروڑ پتی بنا گیا مگر اٹلی میں جب ایک بزرگ خاتون نے جہاں فانی سے کوچ کیا تو ایک بلی کروڑوں روپوں کی مالک بن گئی۔

ماضی میں روم کی گلیوں میں آواز پھرنے والی 4 سالہ بلی ٹوماسو اب دنیا کی سب سے امیر ترین بلی بن گئی ہے اسے یہ اعزاز اپنی 94 سالہ مالکہ کی گزشتہ ماہ وفات کے بعد حاصل ہوا۔

94 سالہ خاتون نے اپنی ہاتھ سے تحریر کردہ وصیت میں اطالوی شہر میلان میں موجود اپنی 10 ملین یورو مالیت کی جائیداد ٹوماسو کے نام کر دی تھی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اطالوی قوانین کے تحت جانور اس طرح کی وراثت کے براہ راست حقدار نہیں ہوسکتے تاہم وہ اس سے ٹرسٹیوں کے ذریعے ضرور مستفید ہوسکتے ہیں۔

Posted on Jan 07, 2012