مریض کے پیٹ میں قینچی

مصرکے شہر قاہرہ میں ایک نوجوان کے پیٹ سے 25 سنٹی میٹر دس انچ لمبی قینچی ملی۔ یہ نوجوان جس کا نام عادل الحسنین ہے چند سال قبل ایک آپریشن کے سلسلے میں اسپتال میں داخل ہوا تھا اور کا ہرنیا کا آپریش ہوا جو کامیاب ہوا اور وہ خوش و خرم زندگی بسر کررہا تھا۔ اچانک جون 1992ء میں اُسے پیٹ میں درد ہوا، اس نے ڈاکٹر سے مشورہ کیا اور دوا کھانا شروع کردی لیکن اس کے پیٹ کا درد کم نہ ہو تو ایک ڈاکٹر نے ایکسرانے کرانے کا مشورہ دیا۔ ایکسرے سے معلوم ہوا کہ اس کے پیٹ میں تو وہ قینچی ہے جس سے ڈاکٹر آپریشن کرتے ہیں جو چھ سال قبل اس کا ہرنیا کا آپریشن کرنے والا ڈاکٹر اس کے پیٹ میں رکھ کر بھول گیا تھا۔ چناچہ وہ قینچی نکال دی گئی اور عادل اب صحت مند ہے۔

Posted on Oct 22, 2011