یارو مجھے معاف کرو میں نشے میں ہوں، آپ میں سے بیشتر افراد نے یہ مشہور و معروف غزل سنی ہوگی کچھ ایسے ہی الفاظ کویت میں ایک چور نے پولیس کے سامنے کہے۔
یہ دلچسپ واقعہ کویت سٹی میں اس وقت پیش آیا جب ایک چور نے دواساز ادارے سے ایک ہزار ڈالر چرائے اور اپنی گاڑی میں فرار ہوگیا۔
جب پولیس نے اگلے روز اسے دھرا تو اس کا کہنا تھا کہ میں معذرت چاہتا ہوں اس وقت میں نشے میں تھا اس لئے پتا ہی نہیں چلا کہ میں نے کیا کردیا ہے۔
مگر جی پولیس کہاں ایسی صفائیوں کو سننے والی تھی اسے پکڑ کر جیل بھیج دیا گیا ہے، جہاں اب وہ مقدمہ چلنے کا منتظر ہے۔
Posted on Jan 11, 2012
سماجی رابطہ