نیند کا حساب رکھنے والی گھڑی

آپ نے کبھی سوچا کہ اکثراوقات آپ بستر سے اچانک اٹھنے کے بعد سارا دن تھکے تھکے کیوں رہتے ہیں۔ دراصل آپ کا سیٹ کیا ہوا الارم اچانک ہی چیخ پڑتا ہے جبکہ آپ بہت گہری نیند میں ہوتے ہیں۔ یوں آپ ہڑبڑا کر اٹھتے ہیں اور اور دن بھر ہڑبڑاتے رہتے ہیں۔ اب سلیپ ٹریکر واچ بن گئی ہے۔ یہ آپ کی نیند کا حساب رکھتی ہے۔ یہ آپ کو اس لمحے بیدار کرتی ہے جب آپ گہری نیند میں نہیں ہوتے اس میں حرکت جانچنے والا سینسر لگا ہوا ہے۔ جب کلائی کی گھڑی یہ محسوس کرے گی کہ آپ دن کا سامنا کرنے کو تیار ہیں تو اسی لمحے الارم بجادے گی۔ یہ 149 ڈالر میں مل جاتی ہے۔

Posted on May 16, 2012