نصف دھڑ کا آدمی

بعض لوگ معذوری کی حالت میں بھی اپنے اندر حیرت انگیز خوبیاں پیدا کرلیتے ہیں۔ جونی دنیا کا واحد آدمی ہے جو پیدائشی طور پر آدھے دھڑ کا مالک ہے بلکہ آدھے سے بھی کم جونی کی نہ صرف ٹانگیں بلکہ پیٹ بھی نہیں ہے جونی کی جب پیدائش ہوئی تو ڈاکٹروں کا خیال تھا کہ وہ بمشکل چند گھنٹے زندہ رہ سکے گا لیکن جونی نہ صرف اب تک زندہ ہے بلکہ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ وہ ایک ماہر تیراک اور اچھا رقاص بھی ہے۔ ایک ماہر ٹائپسٹ اور شعبدہ باز ہے۔ جونی کی ان بے شمار خوبیوں کی وجہ سے لوگ اُسے حیرت سے دیکھتے ہیں۔

Posted on Apr 16, 2011