ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ افسران پہلے سے زیادہ گندے ماحول میں رہ رہے ہیں کیونکہ زیادہ کارکن اپنا دوپہر کا کھانا دفتر میں اپنی ڈیسک پر کھاتے ہیں۔ایک ہائیجین فرم کے مطابق کارکنوں کی ڈیسک کا سب سے گندا حصہ کمپیوٹر ماوٴس ہوتا ہے جس پر ٹوائیلٹ سیٹ سے تین گنا زیادہ بیکٹیریا ہوتے ہیں۔ دفتر کے آلات میں کمپیوٹر کی بورڈ دوسرا سب سے گندا حصہ ہے۔ یہ بات انیشیئل واش روم ہائیجین نے مختلف دفتروں میں 40 مختلف ورک سٹیشنز پر 150 الگ الگ آئٹموں کے ٹیسٹ کرنے کے بعد کہی۔ ٹیکنیکل منیجر پیٹر بریٹ نے کہا کہ دفتری کارکن عام طور پر اپنا کھانا اپنی ڈیسک پر کھاتے ہیں اور اس دوران کمپیوٹر استعمال کرتے رہتے ہیں۔ اس کے نتیجہ میں کھانے کے ذرات ماوٴس اور کی بورڈ پر رہ جاتے ہیں۔ یہ ایسے آلات ہیں جہاں ہر طرح کے بیکٹیریا کے پھلنے پھولنے کے لئے موزوں ماحول ہوتا ہے اور الیکٹریکل آلات ہونے کی بنا پر ان کی روزانہ صفائی ممکن نہیں۔
آفس ورکرز کی ڈیسک کا سب سے گندا حصہ کمپیوٹر ماوٴس ہے
Posted on Apr 26, 2012
سماجی رابطہ