زیرآب تصویر کشی کے لیے بھاری کیمروں سے اب نجات مل گئی ہے کیونکہ نیا "ہلکا" دور آگیا ہے، نیا کیمرہ 9x4 سینٹی میٹر طویل اور اس کا وزن نصف کلوگرام سے بھی کم ہے۔ اس کے باوجود اس ہلکی پھلی مشین کا معیار بہت بلند ہے۔ یہ سی لائف ڈی 500 کیمرہ نہ صرف شاندار تصاویر دیتا ہے بلکہ زیرآب فوٹوگرافی کے مختلف چیلنجوں مثلاً روشنی کی کمی، آبی ذرات اور تیزرفتار جانداروں سے بھی نمٹنا جانتا ہے، گہرے پانیوں میں غوطہ لگا کر تصاویر بنانے کے لیے یہ آئیڈیل ہے۔
60 میٹر کی گہرائی تک یہ واٹر پروف ہے اور سطح زمین پر بھی اس سے فوٹو گرافی ممکن ہے۔ اس کیمرے کی قیمت 550 ڈالر ہے۔
Posted on May 07, 2012
سماجی رابطہ