ضعیف الاعتقاد، کم تعلیم یافتہ یا ناخواندہ لوگوں کی شناخت نہیں ہے۔ اچھے خاصے پڑھے لکھے افراد کے خیالات بھی دریائے حیرت میں غوطہ زن کرسکتے ہیں۔ کچھ ایسا ہی معاملہ شمالی انگلستان کے شہر کارلائل کے شہریوں کے ساتھ بھی پیش آیا۔ اس شہر کے ایک مرکزی چوراہے پر آرٹ کے نمونے کے طور پر ایک پتھر نصب کیا گیا تھا جس پر ایک قدیم مقامی بددعا کے الفاط کندہ تھے۔ ابھی اس پتھر کو نصب کیے ہوئے زیادہ دن نہیں ہوئے تھے کہ شہر میں بھیانک سیلاب آگیا، مویشیوں میں بیماریاں پھیل گئیں اور مقامی فیکٹری بند ہوگئی۔ شہریوں کی اکثریت اس بات پر متفق تھی کہ یہ ساری نحوستیں اسی سنگی فن پارے کی وجہ سے آئی تھیں۔
Posted on Jun 23, 2012
سماجی رابطہ