آپ کو کیسے لگے گا جب اچانک کیلنڈر ٹھیک کرنے کے نام پر پورا دن زندگی سے نکال دیا جائے؟ ایسا ہی کچھ جنوبی بحر اوقیانوس میں واقع ایک چھوٹے سے ملک ساموا کے عوام کے ساتھ ہونے والا ہے۔
جی ہاں ساموا میں اس سال جمعہ 30 دسمبر کا نام و نشان بھی نہیں ملے گا کیونکہ وہاں کی حکومت نے کیلنڈر تبدیل کرنے کا آسان طریقہ 29 کے بعد براہ راست 31 دسمبر شروع کرکے نکالا ہے۔
اب ساموا یہ دعویٰ کرسکتا ہے کہ وہ 2011ءمیں دنیا کا آخری سورج طلوع اور غروب ہونے کا منظر دیکھ سکے گا، جبکہ اس سے پہلے افریقی ملک ٹونگا کو یہ اعزاز ملنے والا تھا۔
ساموا میں تبدیلی درحقیقت کاروباری مقاصد کے لئے کی جارہی ہے تاکہ وہ نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور چین کے برابر آسکے۔
بقول ساموا کے وزیراعظم کے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے ساتھ کاروبار کرنے کے دوران ہمیں ہفتے میں 2 دن کا نقصان ہوتا تھا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ساموا میں تو ایک دن مکمل طور پر غائب کر دیا جائے گا مگر اس کے پڑوسی امریکی ساموا میں ایسا نہیں ہوگا۔
پورادن کیلنڈرسےغائب کرنےکاانوکھا فیصلہ
Posted on Dec 30, 2011
سماجی رابطہ