سب سے بڑی سفری لائبریری

ایران میں ابن عباد ایک مشہور وزیر گزرا ہے۔ اُسے مطالعے کا بے انتہا شوق تھا۔ وہ بہت بڑا عالم فاضل اور قابل شخص تھا۔ لاکھوں کی تعداد میں ا سکے پاس کتابیں موجود تھیں۔ وہ کتابوں سے بے حد محبت کرتا تھا۔ اس کی ذاتی لائبریری میں ایک لاکھ سترہزار بیش قیمت کتابیں موجود تھیں۔ سلطنت کے کاموں کے سلسلے میں اکثر ملک کے دوردراز علاقوں کا سفر کرنا پڑتا تھا۔ سفر کی حالت میں بھی اُس کی لائبریری اس کے ساتھ رہتی تھی۔ اس کام کے لیے چارسو اونٹ سدھائے گئے تھے جو کہ حروف تہجی کی ترتیب سے چلتے تھے۔ ان اونٹوں کے ساتھ تجربہ کار لائبریرین بھی ہوتے تھے۔ جب وزیر کوئی کتاب مطالعے کے لیے طلب کرتا تو تجربہ کار لائبریرین صرف چند گھنٹوں میں مطلوبہ کتاب نکال کر اس کی خدمت میں پیش کردیتے تھے۔

Posted on Oct 19, 2011