چور کی داڑھی میں تنکا والی کہاوت تو سنی تھی مگر چور کی داڑھی میں سونا نہیں سنا تھا واقعات کے مطابق ایک سردار جی نے محکمہ کسٹم کو چکمہ دینے کی ناکام کوشش کی جون 1992ء میں مدراس ہوائی اڈا پر جب مسافروں کے سامان کی جانچ پڑتال ہو رہی تھی تو متعلقہ کسٹم افسران کو ایک سکھ مسافر کی داڑھی پر شک ہوا کہ عام سکھوں کے مقابلے میں اس کی داڑھی زیادہ قرینے سے کیوں سجی ہوئی ہے افسران کو مشکوک دیکھ کر اس کے چہرے پر بھی پریشانی کی لکیریں ابھر آئیں تو متعلقہ آفیسر نے داڑھی جانچنے کا حکم دیا اور یہ راز کھلا کہ قرینے سے سجی داڑھی میں ایک لاکھ روپے کا سونا اور پانچ پانچ سو کے چودہ ہندوستانی نوٹ چھپا رکھے ہیں۔
Posted on Jan 22, 2011
سماجی رابطہ