سعودی عرب میں رقص کا شائق بندر بنا دردسر

سعودی عرب کے دارلحکومت میں ایک بندر نے انتظامیہ کو تنگ کر کے رکھ دیا ہے۔

ریاض کے مضافات میں گزشتہ چند روز سے ایک بندر لوگوں کے گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر رقص کا مظاہرہ شروع کر دیتا ہے۔

جب اس بندر کو پکڑنے کے لئے سعودی انتظامیہ حرکت میں آئی تو انھوں نے سوچا کیلے کا لالچ دے کر اسے پکڑ لے گے، مگر کیلوں سے بھرے پنجرے بھی اس رقص کے شائق بندر کو اپنی طرف راغب نہیں کرسکا اور وہ اپنے ” فن ” کے مظاہرے کو ہی ترجیح دیتا نظر آیا۔

مقامی رہائشیوں کے بقول انتظامیہ نے کئی چھتوں پر پنجرے رکھے ہیں مگر بندر کی اس کی پروا ہی نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بندر کی اس مکاری کے باعث ہمیں مجبوراً اس کے رقص کا مظاہرہ روز دیکھنا پڑ رہا ہے۔

Posted on Jan 16, 2012