ایک سعودی شخص نے دنیا کی موجودہ سپرپاور امریکا کے ایک شخص کو بیوقوف بنا کر ایک عام چھپکلا لاکھوں ڈالرز میں فروخت کردیا۔
سعودی صحرا میں عام پائے جانے والے چھپکلے کو امریکا میں زیرتعلیم ایک سعودی طالبعلم نے امریکی شخص کو 70 لاکھ ڈالرز میں جزیرہ عرب میں پائے جانے والی ڈائنوسار کی تاریخی قسم قرار دے کر فروخت کر دیا۔
امریکی شخص کی یہ حماقت اس وقت سامنے آئی جب ایک امریکی عدالت نے مذکورہ سعودی طالبعلم کے خلاف عالمی وارنٹ انٹرپول اور سعودی سفارتخانے کے حوالے کیا۔
اس حوالے سے عدالت نے مذکورہ افراد کے نام یا دیگر تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ نہیں کیا۔
Posted on Jan 11, 2012
سماجی رابطہ