شرابی طوطا

برطانیہ کے ایک علاقہ ایلمانڈسبری کے گھوڑوں کے ایک اصطبل کے مالک برائین پالمر کا پالتو طوطا جس کا نام کوکو ہے جب تک وہ شراب سے بھرا ہوا پورا مگ نہ پی لے اُسے چین نہیں آتا۔ واقعات کے مطابق کوکو دوسال پہلے بیمار ہوا اور ڈاکٹر نے اسے خوب آور دوائی استعمال کرنے کے لیے دی اور اب گزشتہ ایک سال سے کوکو مکمل طور پر شرابی بن چکا ہے اور شراب نہ ملنے کی صورت میں وہ زورزور سے ٹیس ٹیس کرتا ہے اور جو کوئی بھی اس کے نزدیک جائے اسے کاٹ کھانے کو دوڑتا ہے۔ جانوروں سے محبت کرنے والی ایسوسی ایشن کی چیرمین فلورش ڈیوس نے کوکو کے مالک برائین پالمر کو انتباہ کیا ہے کہ اگر انہوں نے طوطے کو شراب کے نشتہ کی عادت ترک کرنے والے کلینک میں داخل نہ کرایا تو وہ ان کے خلاف جانوروں کے ساتھ ظلم کرنے کے الزام میں مقدمہ دائر کردیں گی لیکن پالمر نے کہا ہے کہ کوکو میری ملکیت ہے اور بوقت ضرورت وہ اس کا خود ہی علاج کرائیں گے لیکن فی الوقت شراب نوشی نے کوکو کی صحت پر کوئی برا اثر نہیں ڈالا ہے۔

Posted on Oct 27, 2011