امریکی ریاست لاس اینجلس کے جنوب میں کیلی فورنیا کے چھوٹے قصبے فلرٹن میں شیشے کی سڑک تیار کی گئی ہے۔ یہ اپنی نوعیت کی پہلی سڑک ہے، اس سڑک کی لمبائی 197 گز ہے، اس کے لیے دس لاکھ سے زیادہ شیشے کی بوتلوں سے سڑک کی فرش بندی کا ایک نیا مسالا تیار کیا گیا ہے، اس مسالے کو گلاسفٹ کہتے ہیں۔ مسالے میں چونا، ریت، شیشہ اور دل کے مرکب سے فلرٹن کی فرش بندی کی گئی ہے۔ اسفالٹ کی سڑک بنانے میں عام طور پر بجری اور پتھر ہی استعمال ہوتے ہیں۔ مذکورہ سڑک بنانے میں ساٹھ فیصد بجری اور پتھر کی جگہ یہ گلاسفلٹ ہی استعمال کی گئی۔ اس طرح نہ صرف بیکار شیشے کو ایک بہترین سڑک کی جگہ استعمال کیا گیا بلکہ ایک طرح کی نئی اور منفرد ایجاد بھی سامنے آئی۔
Posted on Oct 19, 2011
سماجی رابطہ