سورج اور چاند کے ذریعے موسم کی پیشن گوئی

جانوروں کی طرح چاند، سورج اور بادل بھی موسم کے بارے میں پیشن گوئی کرسکتے ہیں۔ اگر ان کا بغور جائزہ لیا جائے تو موسم کے بارے می بہت کچھ معلوم ہوسکتا ہے۔
چمکتے ہوئے روش اور صاف چاند کا مطلب اچھا موسم ہوتا ہے۔ اگر چاند کی رنگت سرخی مائل ہوتو یہ آندھی کی خبر دیتا ہے۔ موسم کے بارے میں معلومات حاصل کرنے میں سورج بھی ہماری مدد کرتا ہے۔ اگر سورج کی رنگت سرخ سے ایک دم سنہری ہونے لگے اور دوپہر سے پہلے ہی یہ گہرے بادلوں میں اپنا منہ چھپالے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ بارش ہونے والی ہے۔ اگرآپ سورج کو گہرے سیاہ بادلوں کے پیچھے چہرہ چھپاتے ہوئے دیکھیں تو ہر گز پکنک کا پروگرام نہ بنائیں کیونکہ ہوسکتا ہے کہ طوفانی بارشوں کا آغاز ہوجائے۔

Posted on Jun 02, 2012