سویڈن دوپہرکےوقفےکاانوکھااستعمال

دنیا بھر میں دفاتر میں دوپہر کو کھانے کا وقفہ ہوتا ہے مگر سویڈن کے شہری اس وقت کو ڈسکو کرتے ہوئے گزارتے ہیں۔

یہ دلچسپ رجحان سویڈن میں زور پکڑتا جا رہا ہے اور سویڈن بھر میں دوپہر کے کھانا کا وقفہ ڈسکو کے دیوانوں کا پسندیدہ ترین وقت بن چکا ہے۔

اس رقض کو کھانے کی طرز کا نام دیا گیا ہے اور لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سے زیادہ مزا کسی اور چیز میں نہیں آتا۔

ایک خاتون کے بقول دن بھر کمپیوٹر کے سامنے بیٹھ کر دوپہر میں رقص کرنا سب سے اچھا وقت ہوتا ہے۔

یہ انوکھا خیال ایک 28 سالہ خاتون نے گزشتہ برس متعارف کرایا تھا۔

اب یہ سویڈن بھر میں پھیل چکا ہے اور لوگوں کو لگتا ہے کہ رقص کے بعد ان کا دفتری کام بہتر ہو جاتا ہے۔

Posted on Jan 11, 2012