3ہزار برس پرانا مقبرہ دریافت

مصر میں شہنشاہوں کی وادی میں کام کرنے والے ماہرِ آثار قدیمہ نے ایک گلوکارہ کا 3 ہزار برس پرانا مقبرہ دریافت کرنے کا دعوی کیا ہے۔

یہ ماہرین سوئٹزرلینڈ کی یونیورسٹی سے تعلق رکھتے ہیں اور مقبرے کی دریافت محض اتفاق تھا۔

مقبرے پر لکھا ہے کہ یہ مقبرہ نمیس بسٹیٹ کا ہے جو مصر کے حکمرانوں کی 22ویں پشت کے مقدس مقامات کی گلوکارہ تھیں۔

Posted on Jan 18, 2012