تین ہزار سال پرانی ریاست کی دریافت

چینی ماہرین آثار قدیمہ نے شمالی صوبہ شان ذی میں تین ہزار سال پرانی ایک چھوٹی ریاست کے آثار قدیمہ دریافت کرنے کا دعوی کیا ہے۔ چین کے سرکاری میڈیا نے بیجنگ یونیورسٹی کے آثار قدیمہ کے تحقیقاتی مرکز کے ڈائریکٹر لی بوقیان کے حوالہ سے بتایا کہ شان ذی صوبہ کے قصبے ہینگ شوئی کی کائونٹی جیانگ زیان میں دو مقبرے ملے ہیں جو کہ تین ہزار سال پہلے کے وقت کی پینگ بونامی ریاست کے حکمران اور اس کی اہلیہ کے ہیں۔

Posted on Mar 10, 2012