وہ بارہ درجن کلیے کھا گیا

پاکپتن میں ادھیڑ عمر زمیندار نے 12درجن کیلے کھا کر ایک ہزار روپے کی شرط جیت لی۔ نواحی موضع نانگپال کا ریاض احمد ٹریکٹر پر گائوں سے اجناس لے کر شہر آیا اور ریلوئے گرائونڈ میں ٹریکٹر ٹرالی کھڑی کرکے ناشتہ کرنے کے لیے ریڑھی کی طرف جارہا تھا کہ ریڑھی پر کیلے فروخت کرنے والی شوکت علی نے پلے داروں کو جمع کرکے ایک ہزار روپے کی شرط لگادی۔ شرط سن کر کوئی بھی کیلے کھانے کے لیے میدان میں نہ نکلا تو ریاض احمد نے شرط قبول کرلی۔ آدھے گھنٹے میں بارہ درجن کیلے کھا کر ایک ہزار کی شرط جیت لی۔ بعدازاں ریاض احمد نے اپنی خوشی سے 500 سو روپے کا نوٹ ریڑھی والے کو واپس دے دیا۔

Posted on Jan 18, 2012