حال ہی میں اسکاٹ لینڈیارڈ نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں اس نے لندن میں زہریلی مکڑیوں کے بڑھتے ہوئے خطرے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے قومی سلامتی کے خلاف سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جس زمانے کی آئرش ری پبلکن آرمی برطانیہ میں بم دھماکے کر رہی تھی اس زمانے میں برطانیہ کے درالحکومت میں دہشت پھیلانے کے منصوبے کے تحت لندن کے چڑیا گھر میں خاموشی سے بلیک ویڈوز زہریلی مکھڑیاں چھوڑ رہی تھی۔ بظاہر یہ ہالی وڈ کی کسی فلم کی کہانی معلوم ہوتی ہے لیکن حال میں جو دستاویزات جاری کی گئیں ہیں ان میں جاسوسوں نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ مکڑیوں کا خطرہ کوئی تخیل نہیں ہے۔ لندن کے چڑیا گھر کو لکھنے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ ان مکڑیوں کے چڑیا گھر سے باہر نکلنے سے پہلے انہیں فوری طور پر ختم کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔ گو کہ چڑیا گھر کی انتظامیہ نے ان بلیک ویڈو مکڑیوں کو ختم کرنے کے اقدامات کیے ہیں لیکن یہ اقدامت ناکافی ہیں ہیں کیونکہ ایک دو مکڑیوں کے بچ جانے کا مطلب ہے کہ یہ ایک بار پھر پھیل جائیں گی۔ اس لیے اطمینان اسی وقت ہوگا جب تمام زہریلی مکڑیاں ختم ہوجائیں گی۔
زہریلی مکڑیوں کا خطرہ
Posted on Jun 16, 2012
سماجی رابطہ