2006 میں بھارتی ریاست اترپردیش کے آئی جی پولیس کو زنانہ حلیہ بنا کر عوام کے سامنے آنے پر اپنی نوکری سے ہاتھ دھونے کا خطرہ لاحق ہوگیا۔ 57 سالہ آئی جی پولیس دیوندرہ پانڈے کے متعلق انتظامیہ اس وقت تشویش میں مبتلا ہوگئی جب وہ ٹی وی پر ایک عدالتی کاروائی کے دوران پہلے لباس، لال لپ اسٹک، میچنگ نیل پالش اور ناک میں نتھنی پہنے نظرآیا۔ پانڈے نے دعوی کیا کہ اس کو خواب میں بھگوان کرشنا نے آکر کہا کہ وہ پچھلے جنم میں اس کی داسی تھی اس لی وہ اکثر خاتون کا حلیہ اختیار کرلیتا ہے بھارتی پولیس پانڈے کی ان حرکات کو پولیس فورس کے لیے شرمندگی قرار دے رہی اور اس کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Posted on Sep 14, 2012
سماجی رابطہ