اگر ملازمت کے دوران آپ کم کام کریں تو یقیناً فارغ ہو جائیں گے تاہم اگر آپ زیادہ کام کرکے انعام کی توقع رکھتے ہیں تو ایک بار پھر سوچ لیں۔
امریکہ میں تو ایسا کرنے پر ملازمت سے نکال باہر بھی کر دیا جاتا ہے۔
ایسا دلچسپ واقعہ شیرون سمائیلی کے ساتھ پیش جو ایک رئیل اسٹیٹ کمپنی کے ساتھ 10 برس سے کام کر رہی تھیں، تاہم شیرون کو دوپہر کا کھان چھوڑ کر کام کرنے کے فیصلے پر برطرف کر دیا گیا۔
شیرون کو کئی بار کہا گیا کہ وہ دوپہر کے کھانے کے وقفے میں کام نہ کرے مگر اس نے ماننے سے انکار کر دیا، جسے کمپنی نے لیبرلاز کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے محنت کی شائق اس خاتون کو فارغ کر دیا۔
جس کے بعد اس خاتون کی اپنی سابق کمپنی سے قانونی جنگ کافی عرصہ جاری رہی اور وہ اسے جیتنے میں کامیاب بھی رہیں۔
Posted on Jan 31, 2012
سماجی رابطہ