شہروں کی معلومات 
5 جنوری 2011
وقت اشاعت: 10:5

برازاوِیل

برازاویل ریپبلک آف کانگو کا دارالحکومت ہے، یہ کانگو کا جنوب مشرقی ایریا ہے اور کانگو دریا کے شمالی کنارے پر نشیبی علاقے میں واقع ہے اور اس کے بالمقابل کنشا ساکی ایک بڑی بندرگاہ ہے جو اسی دریا کے دوسرے کنارے پر واقع ہے۔ یہ شہر کانگو کے انتظامی امور اور کاروباری لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ بھی ایک بڑی بندرگاہ ہے جہاں سے مال دوسرے شہروں اور ملکوں کو سپلائی کیا جاتا ہے جس میں ٹیکسٹائل اور کھانے پینے کی چیزوں کی بہتات ہے۔ جب کہ اس شہر میں پرنٹڈ مٹیریل کا کاروبار خصوصی اہمیت رکھتا ہے جس سے نہ صرف کانگو بلکہ ارد گرد کے ممالک بھی استفادہ کرتے ہیں۔

یہ ایک بڑی دریائی بندرگاہ ہے اور تجارتی مرکز ہے۔ یہاں پر ایک انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہے اور یہاں پر Marive-Ngouabi یونیورسٹی ہے جو 1961ء میں قائم ہوئی تھی۔ اس شہر کو ایک فرانسیسی مہم جو Pierre Savorgnen De Brazza نے 1882ء میں دریافت کیا۔

یہ 1882 سے 1960 تک فرانس کے زیر اثر رہا۔ پھر 1960 میں یہ عوامی جمہوریہ کانگو کا دارالحکومت بنا دیا گیا۔ اس کی معاشی حالت کو 1946 میں بہت استحکام حاصل ہوا جب اسے Pointe-Noive سے ریل کے ذریعے ملا دیا گیا۔ اس کی آبادی 1999ء کے ایک اندازے کے مطابق گیارہ لاکھ ستاسی ہزار (1187000) ہے۔

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
براٹی سلاوا سٹیلندن
متن لکھیں اور تلاش کریں
  • مقبول ترین
© sweb 2012 - All rights reserved.