شہروں کی معلومات 
18 اپریل 2011
وقت اشاعت: 9:54

ہنوئی

ہنوئی ایک بہت پرانا اور تاریخی شہر ہے۔ اس کی تاریخ بہت پرانی ہے اور چین کے فاتحین نے اس کی سیاسی اہمیت کو بہت اُجاگر کیا ہے۔ 1010ء میں Lythaito نے جو کہ ویت نام کا پہلا حاکم تھا اس نے شہر کو اپنے دارالحکومت کے طور پر چنا۔ یہ 1802ء تک مین ویت نام کا دارالحکومت رہا۔ پھر ویت نام کے آخری حکمران Nguyen نے دارالحکومت کو جنوبی شہر Hue میں منتقل کردیا۔ 1931ء میں شہر کو ہنوئی کا نام دیا گیا جس کا مطلب ہے” دودریاؤں کے درمیان کا شہر“۔

فرانس کے دور حکومت کے دوران ہنوئی دوبارہ ایک اہم انتظامی مرکز بن گیا۔ پھر 1902ء میں اسے فرانس نے اپنی کالونی کا دارالحکومت بنادیا۔ 1940-45ء کے جاپان کے قبضے کے دوران بھی اس کی دارالحکومت کی حیثیت قائم رہی۔

1945ء میں جاپان کی شکست کے بعد نئی ریاست ڈیموکریٹک ری پبلک آف ویت نام کے نام سے وجود میں آئی تو اسے ہی دارالحکومت کی حیثیت حاصل رہی۔ویت نام کی جنگ کے دوران امریکی بمباری جو کہ 1965,1968,197ء میں جاری رہی شہر کو شدید نقصانات پہنچے۔

جنوبی ویت نام کے ٹوٹنے کے بعد(یہ واقعہ 1975ء میں پیش آیا) جنوبی ویت نام نے تمام علاقے پر کنٹرول حاصل کرلیا۔ 2جولائی 1976ء کو سوشلسٹ ری پبلک آف ویت نام وجود میں آئی اور ہنوئی کو دارالحکومت بنایا گیا۔

ہنوئی Gulf of Tonkin سے تقریباً 140کلومیٹر کے فاصلے پر ویت نام کے شمالی حصے میں واقع ہے۔ یہ شہر Red River کے مغربی کنارے پر واقع ہے۔ ہنوئی ملک ویت نام کا ایک اہم سیاسی مرکز بھی ہے۔ہنوئی کے شمالی مرکز میں ایک بین الاقوامی ہوا ئی اڈہ ہے۔ جس کا نام نوئی بائی ائیرپورٹ ہے۔

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
ترانالندن
متن لکھیں اور تلاش کریں
  • مقبول ترین
© sweb 2012 - All rights reserved.