شہروں کی معلومات 
18 اپریل 2011
وقت اشاعت: 9:55

ہنوئی

ہنوئی کا رقبہ 2146 مربع کلومیٹر ہے۔ اس شہر کو چار بڑے قطعوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ Hoan Kiem، Ba Dinh، Dong Da اور Hai Ba Turng۔

ہان کیم اس شہر کا قدیم ترین اور گنجان آباد کا علاقہ ہے۔ یہ علاقہ Red River کے کنارے پر واقع ہے۔ یہاں فرانسیسی طرز کی عمارتیں اور کشادہ سایہ دار سڑکیں ہیں۔ اس علاقے میں ایک قابل دید جھیل ہے جس کا نام Picuresque Hoan Kiem Lake ہے اور اس جھیل کے ایک جزیرے پر Turtle Pagoda کا بت کھڑا کیا گیا ہے۔

بادنہہ کے علاقہ میں ویت نام کے لیڈر ہوچی منہ کا مقبرہ ہے۔ اس کے علاوہ قومی اسمبلی، پارٹی ہیڈکوارٹر کی عمارتیں اور Tran Quoc Pagoda بھی یہاں واقع ہیں۔ بادنہہ کے علاقے میں Thu Le Park ہے جو انتہائی خوبصورت ہے اور یہاں ایک چھوٹا سا چڑیا گھر بھی ہے۔ڈونگ ڈا کا علاقہ اپنے اسکولوں اور اسپتالوں کی وجہ سے قابل ذکر ہے۔اس شہر کی زیادہ تر تاریخی عمارت سول وار اور جنگ کے دوران تباہ ہوگئی ہیں لیکن پھر بھی کچھ باقیات موجود ضرور ہیں۔

ہنوئی میں انیس کے قریب کالج اور یونیورسٹیاں ہیں۔ جن میں یونیورسٹی آف ہنوئی، اور ہنوئی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اہم ہیں۔ نیشنل لائبریری آف ویت نام یہاں کی مشہور ترین لائبریری ہے۔ اس کے علاوہ یہاں آرمی میوزیم، ویت نام میوزیم آف فائن آرٹ قابل دید ہیں۔ جب کہ ٹمپل آف لٹریچر ہے۔

1954ء کے بعد ہنوئی ایک اہم اور بڑا صنعتی شہر بن گیا۔ یہاں کی مشہور صنعتیں الیکٹرونکس کا سامان، کیمیکل، ٹیکسٹائل اور ماچس کی صنعتیں ہیں۔ یہاں کی اہم فصلیں چاول اور سبزیاں ہیں۔ہنوئی میں زیادہ آبادی ایشیائی اور یورپی لوگوں کی ہے۔

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
ہنوئیلندن
متن لکھیں اور تلاش کریں
  • مقبول ترین
© sweb 2012 - All rights reserved.