شہروں کی معلومات 
26 مارچ 2011
وقت اشاعت: 12:13

اوٹاوا

اوٹاوا
اوٹاوا صوبےOntario کے جنوب مشرق میں واقع ہے اور یہ کینیڈا کا دارالحکومت ہے، اس کے علاوہ یہ کینیڈا کا انتظامی سنٹر بھی ہے اورپورے صوبے کی میونسپلٹی کے نظام بھی یہاں سے ہینڈل کیے جاتے ہیں۔
اوٹاوا اور کینیڈا میں ارگرد پھیلی ہوئی دوسری میونسپلٹیز، پارک اور سیاحتی مقامات ایجنسیاں کینیڈا کے نیشنل کیپٹل ریجن کے تحت ہے۔ شہر کی ترقی اور ترویج کی تمام تر ذمہ داری نیشنل کیپٹل ریجن کمیشن کی ذمہ داری ہے جسے(NCC) کہا جاتا ہے۔
ایک بڑا مالک زمین جو علاقائی لوگوں کے مطالبے کے مطابق کام کرتا ہے اور علاقے کی ترقی کے لیے اپنی خدمات سرانجام دیتا ہے۔ اوٹاوا دنیا میں سرد ترین دارالحکومتوں میں سے ایک ہے۔ جنوری میں اس کا درجہ حرارت -6 تک رہتا ہے جو ہائی تصور کیا جاتا ہے اور کم از کم -16 ریکاڈ کیا جاتا ہے۔ البتہ گرمیوں میں یعنی جولائی کے مہینے میں کم از کم 15c اور زیادہ سے زیادہ 26c تک ریکاڈ کیا گیا ہے۔
2001ء کی مردم شماری کے تحت اوٹاوا کی آبادی 774072 تھی جو 1991 کی فگر313987 سے تقریباً ڈھائی گنا زیادہ ہے یہ مردم شماری میٹرو پولیٹن علاقے کی ہے جسے وہاں(CMA) کہا جاتا ہے۔ صوبے کے چارو ں طرف پھیلے ہوئے ملحقہ علاقہ جات میں مختلف قومیں آبادہیں اُنہوں نے بھی آبادی میں حاطر خواہ اضافہ کیا ہے اور اوٹاوا کو کینیڈا کا چوتھا بڑا میٹروپولیٹن ایریا بنادیا۔
اوٹاوا شہر میں انگلش بولنے والے آبائی لوگ بے شمار ہیں اور فرانسیسی زبان بولنے والوں کی تعداد اُن کے مقابلے میں4:1 ہے لیکن شہری علاقے میں ایک تہائی سے زیادہ لوگ فرانسیسی زبان بولتے ہیں۔ علاوہ ازیں اوٹاوا میں مختلف قوموں کے کئی گروہ آباد ہیں جن میں یورپین اٹالین اور جرمن مڈل ایسٹرن (عربی) اور چائنا کے لوگوں کی بہتات ہے۔ اس کے علاوہ کچھ انڈین لوگ بھی آباد ہیں۔
اوٹاوا سیاحوں کے لیے خاص دلچسپی کا مرکز ہے جب کہ اپنی پیدوار اور د آمدورفت نظام کے تحت خاصا پرکشش علاقہ تصور کیا جاتا ہے۔

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
اوسلولندن
متن لکھیں اور تلاش کریں
  • مقبول ترین
© sweb 2012 - All rights reserved.