26 مارچ 2011
وقت اشاعت: 12:14
اوٹاوا
بے شک اوٹاوا قدرتی طور پر خوبصورت شہر ہے، دریائے اٹاوہ کے جنوبی کنارے پرHull شہر کے متصل واقع ہے اورRideau Canal اس شہر سے گزرتی ہے۔ یہ شہر تقریباً 110 مربع کلو میٹر کے رقبہ پر پھیلا ہوا ہے اور اس شہر کے اردگرد گرین بیلٹ(Green Belt) اس شہر کی خوبصورتی کو دوبالا کرتی ہے۔
مضافاتی علاقے کی شمولیت سے اوٹاوا کا ایریا5686 مربع کلومیٹر تک پھیل چکا ہے۔
کینیڈین پارلیمنٹ کی عمارتیں ایک پہاڑی پر تعمیر کی گئی ہیں جس کانام پارلیمنٹ بل ہے، یہاں کھڑے ہو کر دریائے اٹاوا اور Rideau Canal کا نظارہ کیا جاسکتا ہے۔
پارلیمنٹ بلڈنگز میں پیس ٹاور سب سے نمایاں ہے یہاں کے سنٹر بلاک میں1916 میں آگ لگ گئی تھی اور دوبارہ اسے1921ء میں تعمیر کیا گیا۔
پارلیمنٹ سے آگے روک کلف پارک کی طرف جائیں تو بہت سی رہائشی عمارتیں موجود ہیں۔ ان کے مشرق میںByward Market موجود ہے۔ انتہائی کمرشل ایریا ہے اور اٹاوہ کے لوگوں کے لیے نائٹ لائف سنٹر ہے۔ پارک سے آگے راک کلف ائیر پورٹ ہے۔
مئی میںTulip Festival منایا جاتا ہے جو کینیڈا اور نادرلینڈ کے درمیان دوستی کی یاد تازہ کرتا ہے۔
کینیڈا ڈے یکم جولائی کو پوری شان و شوکت سے منایا جاتا ہے۔ اس شہر میں برف پرہا کی بھی کھیلی جاتی ہے اور اس کی ایک باقاعدہ ٹیم ہے۔اٹاوہ میں انٹرنیشنل بیس بال کے میچز بھی ہوتے ہیں۔
اٹاوہ میں تقریباً700 سے زیادہ فرمیں ہیں جو الیکڑونکس کی مصنوعات اور ذرائع ابلاغ کے متعلق سامان تیار کرتی ہیں اور ان میں 37000 سے زیاہ لوگ کام کرتے ہیں۔
سیاحون کی بڑی تعداد ہر سال اس شہر کا نظارہ کرنے آتی ہے جس سے کافی زرمبادلہ حاصل ہوتا ہے جو اٹاوہ کو مزید خوبصورت بنانے میں صرف کیا جاتا ہے۔