شہروں کی معلومات 
21 اپریل 2011
وقت اشاعت: 13:24

روم

روم اٹلی کا دارالحکومت اور بڑا اہم شہر ہے۔ یہ شہر 1871ء سے متحدہ اٹلی کا دارالحکومت چلا آرہا ہے۔ یہ شہر تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ ہمیشہ سے ہی اس خطے میں اہم سیاسی اور مذہبی اہمیت کا حامل رہا ہے۔ یہ ہمیشہ سے ہی روم کی طاقتور حکومت کا پایہ تخت رہا ہے۔ ایک بہت طویل عرصے تک اس شہر نے دنیا کی دوسری تہذیبوں سے اپنی تفریق برقرار رکھی ہے۔

یہ شہر وسطی اٹلی میں Tyrrhenian کے نزدیک Tiber River کے کنارے واقع ہے۔ یہ سمندر سے 15میل کے فاصلے پر موجود ایک خوبصورت شہر ہے۔ اس شہر کو” سات پہاڑیوں کا شہر“ بھی کہا جاتا ہے۔ اسے ان پہاڑیوں پر صدیوں پہلے تعمیر کیا گیا تھا۔ روایات کے مطابق یہ شہر 759 قبل مسیح سات پہاڑیوں سے ایک پر دریافت ہوا تھا۔ شہر کے گرد ایک دیوار بھی تعمیر کی گئی۔ یہ پرانہ دانا دیوار والا شہر اب جدید روم کی صرف 41 فیصد عمارتوں پر مشتمل رہ گیا ہے۔ شہر سے چھ میل کے فاصلے پر ایک بڑی ہائی وے پورے شہر کو آپس میں ملاتی ہے۔ پرانا روم شہر 300 ہوٹلوں، 200 محلوں، 20 چرچوں پر مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ شہر میں بہت سے تفریحی مقامات وغیرہ، پارک اور چڑیا گھر موجود ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس، اٹلی کے صدر کی رہائش گاہ وغیرہ اہم عمارتیں ہیں۔ ہر سال لاکھوں کی تعداد میں سیاح آتے ہیں۔

گرمیوں میں عام طور پر یہاں کا درجہ حرارت 25°C اور سردیوں میں 7°C ہوتا ہے۔ویٹی کن سٹی (روم کے پاپا کی بارگاہ) روم میں چاروں طرف سے گِھری ہوئی ریاست جیسا منظر پیش کرتی ہے اور یہ علاقہ رومن کیتھلک چرچ کے پایہ کے دائرہ اختیار میں ہے، 1929ء سے اسے باقاعدہ طور پر اٹالین گورنمنٹ نے ایک خودمختار ریاستی نظام کو چلانے کی اجازت دے رکھی ہے۔
ویٹی کن سٹی کا ایک انتہائی شاندار پُرشکوہ گنبد ہے جو روم کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث ہے۔

Saint Peter's Baselica، اس کے سامنے ایک عظیم الشان وسیع ترین پلازہ ہے جسے اٹالین آرکیٹیکٹ Gialorenzo Bexnin نے 1600ءکی دہائی میں تخلیق کیا۔

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
رک جاوکلندن
متن لکھیں اور تلاش کریں
  • مقبول ترین
© sweb 2012 - All rights reserved.