21 اپریل 2011
وقت اشاعت: 13:24
روم
علاوہ ازیں آپ کو 2000 سال پرانے کئی گنبد اپنے جاہ و جلال سمیت نظرآئیں گے جس سےآپ روم کی تاریخی حیثیت کا بخوبی اندازہ کرسکیں گے۔ دوسرے طرز تعمیر پر نظر دوڑاتے ہوئے آپ کئی اہم ترین تبدیلیوں کو محسوس کرسکیں گے جو قدیم وجدید کی آمیزش سے انوکھے اورخوبصورت انداز میں آپ کے لیے کشش پیدا کرنے کا سبب بنتی ہے۔ اس وجہ سے بھی روم مغربی دنیا کے بڑے شہروں میں سے ایک اہم شہر ہے۔ یہ شہر اٹلی کا دارالحکومت تو ہے اس کے علاوہ یہ رومن کیتھلک چرچ کو مذہبی حوالے سے ورلڈ سنٹر بھی قرار دیا جاتا ہے اور یہاں کی عمارتوں کی ڈیزائننگ بڑے بڑے تاریخ ساز آرٹسٹوں نے کی ہوئی ہے۔
روم کئی ملٹی نیشنل کارپوریشنوں اور ایجنسیوں کا ہیڈکوارٹر بھی ہے جن میں یونائیٹڈ نیشز فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن جس کا مخفف (FAO) اور انٹرنیشنل فنڈ برائے ایگریکلچرل ڈیویلپمنٹ اس کے علاوہ ورلڈ فوڈ پروگرام بھی شامل ہے۔ بہت سے حکومتی اداروں کے ہیڈکوارٹر بھی اسی شہر میں موجود ہیں۔
دوسری عالمی جنگ کے بعد روم نے بڑے پیمانے پر ترقی کی اور بہت سی انڈسٹریاں ٹیکسٹائل، Traditional Products، انتہائی جدید اور High Fashion Clothing اور ادویات سازی بھاری مشینری اور فلم سازی میں دنیا میں نام پیدا کیا۔
Leonardo Da Vinci انٹرنیشنل ائیرپورٹ جو سمندری کنارے کے قریب واقع ہے یورپ کا مصروف ترین ائیرپورٹ ہے۔ روم کے خوبصورت مقامات میں Rome's Closseum ایک بہت بڑی اوپن ائیر تفریح گاہ ہے جو AD 80 میں مکمل ہوئی، اس میں پچاس ہزار لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش موجود تھی کہا جاتا ہے کہ Colosseum سمندری طوفان سے تباہ ہوا تھا اور آج تک بطور یادگار اسے ویسے ہی رہنے دیا گیا ہے۔
Flavia Amphitheater جو (AD-70-82) میں تعمیر ہوا اس میں کئی مختلف سطحوں پر تہہ خانے بنائے گئے، ایک بات جو بہت اہم ہے وہ یہ کہ پرانے وقتوں میں یہ تفریح گاہ شیر سے لڑائی کے لیے بطور اسٹیج استعمال کی جاتی تھی اور دوسری اہم ترین بات یہ ہے کہ دنیا کی مشہور ترین فن تعمیر کے نمونوں میں سے ایک ہے۔ یعنی عمارت ایک عجوبہ کی حیثیت رکھتی ہے۔