شہروں کی معلومات 
21 اپریل 2011
وقت اشاعت: 13:27

سارا جیوو

سارا جیوو کو Sarayevo بھی کہا جاتا ہے۔ یہ شہر بوسنیا ہرزگوینا کا دارالحکومت اور سب سے بڑا شہر ہے۔ یہ ملک بوسینا کے مشرقی حصے میں Miljack River پر واقع ہے۔ 1922ء میں ہونے والی سول وار سے پہلے یہ شہر ثقافت اور تجارت کا اہم مرکز تھا۔ یہاں بہت سے گروہوں سے تعلق رکھنے والے لوگ آباد تھے ۔ جن میں مسلمان، سرب اور کروٹس شامل ہیں۔

یہاں کی بڑی اور اہم مصنوعات میں قالین، سلک، زیورات، تمباکو اور مشینری شامل ہیں۔ لیکن سول وار نے اس شہر کی اقتصادی حالت پر بہت بُرے اثرات مرتب کیے۔ اس جنگ میں سارا جیوو کی زیادہ تر صنعتیں اور رہائش گاہیں بُری طرح متاثر ہوئی اور اکثر تباہ ہوگئیں تھیں۔ اور تمام بڑی صنعتیں بڑی تیزی سے زوال پذیر ہوگئی تھی۔

100,000 سے زیادہ لوگ بے روزگار ہوگئے تھے۔ جنگ سے پہلے کئی تعلیمی اور ثقافتی مراکز کام کررہے تھے جن میں بوسنیا ہرزگوینا کا نیشنل میوزیم بھی شامل ہے جسے 1888 ءمیں تعمیر کیا گیا تھا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ جنگ کے دوران یونیورسٹی آف ساراجیوو کھلی رہی تھی اور ابتدائی اسکول نظام بھی کام کرتا رہا تھا۔سارا جیوو چودھویں صدی میں آباد ہوا۔ 1429ءسے1878ءتک یہ شہر Ottoman Empire کا حصہ تھا اور فن تعمیر کی کئی مثالیں اس وقت سے اب تک اسی طرح قائم و دائم ہیں۔ اس کے بعد یہاں آسٹریا کی حکومت قائم ہوئی۔

28 جون، 1914ءمیں آسٹریا کے حکمران Francis Ferdinand اس شہر ساراجیوو میں آگیا۔ یہ واقعہ پہلی عالمی جنگ سے منسلک ہے جو 1914ءسے 1918ءتک رہی۔

اس جنگ کے بعد ساراجیوو ملک بوسنیا کے حصے کے طور پر یوگوسلاویہ کا حصہ بن گیا۔ 1942ءمیں سارا جیوو میں سمراولمپک گیم کھیلی گئیں۔

1992ءمیں بوسنیا نے یوگوسلاویہ سے آزادی حاصل کرلی اور 150,000 سے زائد لوگ اس شہر کو چھوڑ گئے جب کہ ہزاروں غریب مسلمان دیہی علاقوں سے اس شہر میں آباد ہوگئے۔

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
ریاضلندن
متن لکھیں اور تلاش کریں
  • مقبول ترین
© sweb 2012 - All rights reserved.