شہروں کی معلومات 
26 اپریل 2011
وقت اشاعت: 9:31

سکوپجی

سکوپجی کو Skoplje اور ترکی زبان میں Uskub بھی کہتے ہیں۔ سکوپجی مقدونیہ کے شمالی مرکز میں Vardar River (Axios River) کے کنارے واقع ہے۔

یہ شہر سابقہ یوگوسلاویہ ری پبلک آف مقدونیہ کا دارالحکومت ہے۔ یہ شہر تمباکو، کاٹن اور بیجوں کی اہم مارکیٹ ہے اور اپنی پیدواری صلاحیت سے اپنے اردگرد کے تمام شہروں کی ضروریات پوری کرتا ہے۔

یہ انڈسٹریل علاقہ بھی ہے، یہاں مشینری، کیمیکلز، سیمنٹ، قالین، مٹی کے برتن اور کھانے پینے کی اشیاءتیار کی جاتی ہیں جو مکڈوینا کے لیے خاصی اہمیت کی حامل ہیں۔یونیورسٹی آف سکوپجی بھی اسی شہر کی زینت ہے۔ جو 1949ءمیں معرض وجود میں آئی۔سکوپجی کی تاریخ رومن کے دور تک جاتی ہے۔ اس وقت اس قصبے کو Scupi کے نام سے پکارا جاتا تھا۔

چوتھی صدی کے آغاز میں یہ شہر رومن صوبے دردانیا کے دارالحکومت کے طور پر استعمال رہا۔بعد میں یہ شہر بازنطینی شہنشاہیت اور بلغارین بادشاہت میں شامل ہوگیا۔ سکوپجی گیارھویں اور تیرھویں صدی میں سربیا اور بازنطینی شہنشاہیت دو طاقتوں کے درمیان کبھی ایک حکومت میں اور کبھی دوسرے کی حکومت میں تبدیل ہوتا رہا۔

سرب قومیت رکھنے والے ترغیب دینے والے تھے اس لیے سکوپجی نے سربین کلچر کو اپنایا۔ سرب نے ترکی سلطنت عثمانیہ کے دور 1392ءمیں اس شہر کو کھودیا۔اگلی پانچ صدیوں میں یہ شہر ترقی کی منازل طے کرتا ہوا سلطنت عثمانیہ کی حکومت کا اہم ترین تجارتی مرکز بن گیا۔

سکوپجی سے ایک ریلوئے لائن بلغراد یوگوسلاویہ کے دارالحکومت اور Greecee تک 1800ءکی دہائی میں بچھائی گئی اور سکوپجی تجارت کا مرکز اور محور بن گیا۔سلطنت عثمانیہ کا 1913ءتک اسی شہر پر کنٹرول رہا۔

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
رنگونلندن
متن لکھیں اور تلاش کریں
  • مقبول ترین
© sweb 2012 - All rights reserved.