26 اپریل 2011
وقت اشاعت: 9:36
سکوپجی
پہلی عالمی جنگ (1914-1918) کے بعد سکوپجی سربوں کروٹس اور Slovenes کی بادشاہت کا حصہ بن گیا۔1945ءمیں جب جمہوریہ یوگوسلاویہ میکڈونیا کو منظر عام پر لایا تو اُس وقت سکوپجی یوگوسلاویہ کا دارالحکومت بنا۔
یوگوسلاویہ کمیونسٹ حکومت نے شہر کی ترویج و ترقی میں دلچسپی لی اور سرمایہ کاری کی لیکن اس شہر کی اکانومی کا گراف بلند ہونے کے ساتھ ہی اس کے پس پردہ Yugoslav Macedonia کی ایک نئی الگ الگ اور علیحدہ جمہوری ریاست یوگوسلاویہ بن گئی۔
1963ءمیں شدید زلزنے سے اس شہر میں تقریباً ایک ہزار گھر تباہ ہوگئے اور شہر کا بیشتر حصہ ملبے کا ڈھیر بن گیا۔معجزانہ طور پر قریب قریب کچھ ڈھانچے جو سلطنت عثمانیہ کے دور سے چلے آرہے تھے بچ گئے۔ جن میں Daut Pasha Hamman کی شاندار عمارت بھی موجود ہے۔ یہ عمارت بال کنز میں بڑے بڑے ترکی Bath Houses میں سے ایک ہے اور ایک خوبصورت پتھروں سے بنا ہوا پُل Vardar River پر پوری شان و شوکت سے تنا ہوا ہے۔
1991ءمیں یوگوسلاویہ مقدونیہ ایک آزاد قوم بن گیا اور سکوپجی کو اس کے دارالحکومت کے طور پر ڈیزائن کیا گیا۔